سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی کا رہنما پیپلز پارٹی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

بدھ 15 اکتوبر 2025 14:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں میر جان محمد خان جمالی نے کہا کہ آغا سراج درانی منجھے ہوئے، اصول پسند اور جمہوریت سے وابستہ رہنما تھے جنہوں نے سندھ اسمبلی کو مضبوط بنانے اور جمہوری اقدار کے استحکام میں نمایاں کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی عوامی خدمات اور سیاسی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔میر جان محمد خان جمالی نے مرحوم کے اہلِ خانہ، دوستوں اور ساتھیوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔