امریکا، روس پر دبائو بڑھانے کے لیے اپنے جی سیون اتحادیوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار

بدھ 15 اکتوبر 2025 16:02

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے واشنگٹن میں یوکرینی وزیرِ اعظم یولیا سِویریدینکو سے ملاقات کے دوران یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا، روس پر دبا بڑھانے کے لیے اپنے جی7 اتحادیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکا نے روس پر دبا کی مہم کو مزید تیز کرنے پر زور دیا اور خاص طور پر یورپی اتحادیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ نہ صرف روس بلکہ ان تمام معیشتوں کے خلاف بھی سخت اقدامات کریں جو روسی تیل خرید رہی ہیں۔

ملاقات کے دوران بیسنٹ نے یوکرین کی جانب سے امریکہ-یوکرین تعمیرِ نو سرمایہ کاری فنڈ کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔ جہاں وہ ہتھیاروں کی فراہمی، فضائی دفاع کو مضبوط بنانے، اور حملہ آور صلاحیتوں میں بہتری کے معاملات پر تبادلہ خیال کرے گا۔ اس کے علاوہ، یوکرینی وفد سردیوں سے قبل توانائی کے شعبے میں تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت کرے گا۔