
نمل میں اطالوی زبان کے بین الاقوامی دن’’ایتالوفونی: سرحدوں سے ماورا زبان‘‘ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
بدھ 15 اکتوبر 2025 17:56
(جاری ہے)
انہوں نے پاکستانی نوجوانوں کی اطالوی زبان سیکھنے میں دلچسپی پر خوشی کا اظہار کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے ثقافتی تعلقات اور باہمی احترام کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں پاکستانی اٹلی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مضبوط رشتے کی علامت ہے۔پروگرام آفیسر اطالوی ایجنسی برائے ترقیاتی تعاون، اسلام آباد ڈاکٹر سائرہ احمد نے ’’اطالوی ثقافت کی رنگا رنگی کے سفر‘‘ کے عنوان سے ایک معلوماتی پریذنٹیشن دی جس میں اٹلی کے فنون اور ثقافت کی گہرائی اور تنوع کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ دن صرف ایک زبان کے احترام کے لئے نہیں بلکہ ایک ایسی تہذیب کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جا رہا ہے جس نے صدیوں سے فن، فکر اور ثقافت کو نئی جہتیں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زبان صرف رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ ثقافت، شناخت اور تخلیقی صلاحیتوں کی محافظ ہوتی ہے۔ اطالوی زبان، جو دنیا بھر میں تقریباً 85 ملین افراد بولتے ہیں، موسیقی، فنون لطیفہ، شاعری اور فلسفے کی زبان ہے۔ ریکٹر نے مزید کہا کہ نمل کا اطالوی شعبہ، جو 2007 میں قائم ہوا، اطالوی سفارتخانے اور اے آئی سی ایس کے ساتھ مضبوط تعاون کے ذریعے بین الثقافتی فہم کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے شعبے کی خدمات کو نمل کے مشن ’’دنیا کو زبانوں کے ذریعے سمجھنے‘‘ کا عملی مظہر قرار دیا۔طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ اس بات کا ثبوت ہیں کہ تعلیم کتابوں اور کلاس رومز تک محدود نہیں بلکہ یہ قوموں، ثقافتوں اور انسانوں کے درمیان پل ہے، زبانیں سیکھتے رہیں، دنیا سے جڑے رہیں اور وہ رشتے بناتے رہیں جو انسانیت کو قریب لاتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر پاکستان اور اٹلی کے درمیان لسانی و ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ایچ ای سی نے وزارت آئی ٹی، برٹش کونسل اوردیگرشراکت داروں کے تعاون سے بی ایس کمپیوٹرسائنس کا نیا نصاب 2025 تیارکرلیا
-
لاہور بورڈ کا انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان ، کامیابی کا مجموعی تناسب 53.77 فیصد رہا
-
تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کا انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان ،کامیابی کا تناسب 62.37 فیصد رہا
-
لیسکو میں سنگل فیز میٹرز کا بحران شدت اختیار کر گیا، 82 ہزار سے زائد میٹرز خراب
-
لاہوربورڈ کا امتحانی پرچوں کی ری چیکنگ کے طریق کار میں تبدیلی کا فیصلہ
-
ساہیوال، بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا
-
لاہور، پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ کا فرسٹ ائیرکے نتائج کا اعلان
-
پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا
-
فیصل آباد تعلیمی بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ کے نتائج کا اعلان بدھ کوکرے گا
-
یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد
-
ایچ ای سی نے 11 اور 12 اکتوبر کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان15اکتوبر کو کیا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.