پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

بدھ 15 اکتوبر 2025 23:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزرا سردار محمد بخش مہر، اسماعیل راہو، جام خان شورو اور منظور حسین وسان نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہی. سردار محمد بخش مہر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آغا سراج درانی کی پارٹی، جمہوریت اور اسمبلی کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

سید قائم علی شاہ نے کہا کہ آغا سراج درانی ایک باوقار سیاستدان اور پارٹی کے مخلص رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام کے لیے جدوجہد کی۔منظور وسان نے کہا کہ آغا سراج درانی ہمارے پرانے ساتھی، باوفا دوست اور پارٹی کے وفادار رہنما تھے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ جام خان شورو نے کہا کہ مرحوم نے سندھ کی سیاست میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ آغا سراج درانی کا سیاسی سفر عزم، استقامت اور عوامی خدمت سے عبارت ہے، تمام رہنماں نے مرحوم کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔