وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوارالحق کا سندھ اسمبلی کے سابق سپیکر و پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء آغا سراج درانی کی وفات پر افسوس کا اظہار

بدھ 15 اکتوبر 2025 21:58

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے سندھ اسمبلی کے سابق سپیکر و پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء آغا سراج درانی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور پسماندگان و کارکنان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔