Live Updates

نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد

بدھ 15 اکتوبر 2025 21:12

نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی، کیس میں علیمہ خانم کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار کو بھی چیلنج کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے علیمہ خانم سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے 5 گواہان طلب کرلئے ہیں۔عدالت نے ائندہ سماعت پر سب انسپکٹر ظہیر، سب انسپکٹر اقبال اے ایس آئی کاظم رضا، طارق محمود، کانسٹیبل بابر بھی شہادت کے لیے طلب کیا ہے۔بعد ازاں، عدالت نے مقدمہ کی سماعت 17اکتوبر تک ملتوی کر دی۔8 اکتوبر کو ہونے والی سماعت کے دوران، عدالت نے علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات