کراچی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، ترجمان ایف آئی اے

بدھ 15 اکتوبر 2025 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی ای)کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے کارروائی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نیکارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم غلام مصطفی کو کراچی کے علاقے فورم مال سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے 31 ہزار 100 سعودی ریال، 17000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے،گرفتار ملزم سے موبائل فونز، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا، ملزم کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔