نظامپور کاہی میں پولیو ٹیم پر نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ پولیس اہلکار شہید ، نماز جنازہ ادا کردی گئی

بدھ 15 اکتوبر 2025 21:20

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) نظامپور کاہی میں پولیو ٹیم پر نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کر کے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کو گولیوں سے چھلنی کرکے شہید کردیا ،نامعلوم شرپسند جاتے جاتے شہید پولیس اہلکار سے سرکاری رائفل بھی چھین کر فرار ہوگئے ،اطلاع ملتے ہی نوشہرہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر نظامپور کاہی کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کردی، شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن نوشہرہ میں ادا کرنے کے بعد جسد خاکی آبائی علاقہ روانہ کردی گئی واقعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ نظامپور کاہی میں جاری پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار مقصود علی فائرنگ کی زد میں آکر موقعہ پر شہید ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ احمد شاہ اور تینوں سرکلز پولیس آفیسرز بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور شہید پولیس اہلکار مقصود علی کی جسد خاکی پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر نظامپور کاہی کے داخلی و خارجیراستوں کو سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کردی بعد ازاں شہید پولیس اہلکارمقصود علی کی نماز جنازہ پولیس لائن نوشہرہ میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر مردان ،ڈی پی او نوشہرہ احمد شاہ خان ،سمیت ڈی سی نوشہرہ عرفان اللہ محسود،پاک آرمی کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت۔شہید پولیس اہلکارتھانہ نظام پور کے علاقہ کاہی میں پولیو ورکرز کی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھا کہ نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو ئیشہید اہلکار کی جسد خاکی آبائی علاقہ خویشگی بالا کو روانہ کر دی گئی۔جہاں شہید کوپورے سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔