فیصل آباد پولیس نے 50لاکھ روپے خوردبرد کرنے والا بنک کیشئر گرفتار

جمعرات 16 اکتوبر 2025 17:04

مکو آ نہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) فیصل آباد پولیس نے 50 لاکھ روپے خوردبرد کرنے والا بنک کیشیئر گرفتار کرلیا۔ترجمان پولیس طارق جٹ نے بتایا کہ ملزم مظہر علی خان سٹیٹ بینک آف پاکستان سے بینک آف پنجاب کے 60 کروڑ روپے لینے گیا۔

(جاری ہے)

ملزم مظہر علی خان بنک آف پنجاب میں کیشیر ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے جس نے 60 کروڑ روپے میں سے 5 ہزار روپے والا بنڈل جس کی مالیت 50 لاکھ روپے ہے چوری کر لیا۔انچارج چوکی لاری اڈہ اے ایس آئی محمد بلال نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم مظہر کو گرفتار کر کے چوری شدہ رقم میں سے 35لاکھ برآمد کرلی۔تھانہ سول لائن پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔