ساہیوال ،نوجوانوں میں مختلف کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ، صحیح رہنمائی اور سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے، کمشنر

جمعرات 16 اکتوبر 2025 17:08

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں مختلف کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے صحیح رہنمائی اور سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے تاکہ انہیں قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے مواقع میسر آ سکیں۔ سطح پر اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جانا چاہئے تاکہ نوجوان نسل کی ذہنی اور جسمانی نشوونما متوازن انداز میں ممکن ہو سکے۔

انہوں نے یہ بات ظفر علی اسٹیڈیم میں ایتھلیٹس کو فراہم کی جانے والی جدید تربیتی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لینے کے موقع پر کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری نثار الحق، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مہر عامر رشید اور مختلف کھیلوں کے کوچز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے اسٹیڈیم میں موجود کھلاڑیوں سے ان کی ٹریننگ اور دستیاب سہولیات کے بارے بھی دریافت کیا۔

انہوں نے سپورٹس افسران کو ہدایت کی کہ اسٹیڈیم میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جن میں فلڈ لائٹس، صاف و ٹھنڈا پینے کا پانی، معیاری واش رومز، ٹریننگ کے لیے ضروری آلات اور کوچنگ کی بہتر سہولیات شامل ہیں۔ انہوں نے ساہیوال کے باصلاحیت ایتھلیٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خاص طور پر گولڈ اور سلور میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اپنی محنت جاری رکھنے کی تلقین کی۔\378