میٹا کا ٹیکساس میں 1.5 ارب ڈالر کی لاگت سے نیا اے آئی ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کا اعلان

جمعرات 16 اکتوبر 2025 15:36

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) میٹا پلیٹ فارمزنے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی ریاست ٹیکساس میں 1.5 ارب ڈالر سے زائد کی لاگت سے ایک نیا ڈیٹا سینٹر تعمیر کرے گی جو 2028 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ منصوبہ کمپنی کی مصنوعی ذہانت (اے آئی)کے انفراسٹرکچر میں تیزی سے بڑھتی سرمایہ کاری کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مطابق ایل پاسو میں قائم کیا جانے والا یہ ڈیٹا سینٹر صرف قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر چلایا جائے گا اور اس میں جدید واٹر ری سائیکلنگ سسٹم نصب کیا جائے گا تاکہ ماحولیاتی اثرات میں کمی لائی جا سکے،یہ عمارت میٹا کی بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد اپنی اے آئی سے چلنے والی مصنوعات جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور میٹاورس منصوبوں کے لیے پروسیسنگ پاور میں اضافہ کرنا ہے۔میٹا گزشتہ چند برسوں سے امریکہ بھر میں نئے ڈیٹا سینٹرز تعمیر کر رہی ہے تاکہ اے آئی ماڈلز کی تربیت اور ڈیجیٹل تجربات کی بڑھتی توانائی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔