Live Updates

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے مظفرگڑھ میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر دیا

جمعرات 16 اکتوبر 2025 17:43

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مظفرگڑھ میں گرین الیکٹرک بس کا افتتاح کر دیا گیا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور پارلیمانی سیکریٹری برائے ہائر ایجوکیشن سردار اجمل خان چانڈیہ نے الیکٹرک بسوں کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب مظفرگڑھ کے اسپورٹس گراؤنڈ میں میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری،آر پی او ڈیرہ غازی خان ڈویژن سجاد حسین،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ اور ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ، ایم پی اے رانا عبدالمنان ساجد اور ایم پی اے عون حمید ڈوگر نے شرکت کی۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں مظفرگڑھ کے شہریوں کو 12 الیکٹرک بسوں کا تحفہ دیا گیا ہے جو چار روٹس ہیں پر چلیں گی،مظفرگڑھ کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ کے نواحی علاقوں میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی،الیکٹرک بسوں کا کرایہ 20 روپے مقرر کیا گیا ہے،جبکہ بسیں طلبا،بزرگوں،معذور افراد کیلئے بسیں مفت ہیں ان سے کرایہ نہیں لیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرہ،چارجنگ پوائنٹ اور اے سی کی سہولیات موجود ہیں۔\378
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات