محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رواں برس انتہائی سرد موسم سرما کی پیش گوئیوں کو مسترد کردیا

جمعہ 17 اکتوبر 2025 14:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رواں برس انتہائی سرد موسم سرما کی پیش گوئیوں کو مسترد کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر سے فروری کے دوران بارشیں معمول کے مطابق یا معمول سے قدرے کم ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ بعض علاقوں میں مغربی ہواں کے گزرنے سے سردی کی وقتی لہر آسکتی ہے تاہم پاکستان میں انتہائی سرد موسمِ سرما کے دعوے سائنسی بنیادوں سے خالی ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پورے ملک میں غیر معمولی سخت یا ریکارڈ توڑ سردی کی کوئی سائنسی شہادت موجود نہیں۔