قصور ،کیمیکل ملا جعلی دودھ برآمد، تلف کر دیا گیا

جمعہ 17 اکتوبر 2025 17:08

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی پنجاب محمد عاصم جاوید اور ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز (باقر رسول انور) کی زیر نگرانی کیمیکل ملے زہریلہ دودھ بنانے والے مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

فوڈ سیفٹی ٹیم کا مصطفی آباد کے علاقہ میں فیضان ملک یونٹ پر چھاپہ، دورانِ چیکنگ کیمیکل ملا کر زہریلا دودھ تیار کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، 800 لیٹر کیمیکلز سے تیار دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا ، دودھ والی گاڑی اور دودھ بنانے والے سامان کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرواتے ہوئے ملزم کو حوالہ پولیس کردیا گیا۔

پانی میں پاؤڈر، کیمیکلز اور گھی ڈال کر دودھ جیسا سفید گاڑھا محلول لاہور میں سپلائی کیا جاتاتھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز باقر رسول نے کہا کہ عوام الناس کو صاف ستھری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمیشہ کی طرح لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔صحت دشمن عناصر کیخلاف فیس بک ایپلی کیشن، ٹال فری نمبر 1223 پر شکایات درج کروائیں۔\378