Live Updates

پلس پراجیکٹ کے تحت ہر فرد کو اس کی پراپرٹی کا الگ نمبر الاٹ کیا جائے گا،اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال

جمعہ 17 اکتوبر 2025 17:39

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال کی زیر صدارت پلس پراجیکٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں ریونیو افسران، گرداوران اور پٹواریان نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے پلس پراجیکٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ریونیو افسران کو آئندہ مقررہ اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پلس پراجیکٹ پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت ہر فرد کو اس کی پراپرٹی کا الگ نمبر الاٹ کیا جائے گا، جس سے جائیداد کی حدود اور ملکیت کے تنازعات کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ اس پراجیکٹ کے ذریعے پنجاب حکومت اراضی کے ریکارڈ کو جدید اور شفاف بنانے کےساتھ زمینی تنازعات کو کم کرنے اور زمینی منصوبہ بندی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات