Live Updates

جوہرآباد،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت کسانوں کو سپر سیڈر/پاک سیڈرز کی فراہمی کے لیئےقرعہ اندازی

جمعہ 17 اکتوبر 2025 22:43

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت کسانوں کو سپر سیڈر/پاک سیڈرز کی 60%سبسیڈائزڈ شراکت پر ضلع خوشاب کے کسانوں کی قرعہ اندازی کسان ہال دفتر ذراعت توسیع جوہرآباد میں ہوئی۔قرعہ اندازی کنوینر اے ڈی سی آر عبدالستار کی نگرانی میں ہوئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ سید عمران مہدی شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی نواز نول ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ماجد خان نیازی بھی موجود تھے۔

شفافیت کیلئے سپرسیڈر کی قرعہ اندازی کسانوں کے سامنے کی گئی۔

(جاری ہے)

کسانوں نےمحکمہ زراعت پنجاب کے کسان اور ماحول دوست منصوبے کو سراہا۔قرعہ اندازی میں کامیاب 30 کسانوں کو 13 لاکھ40 ہزار مالیت کا سپر سیڈر5 لاکھ 36 ہزار روپے میں میسر ہوگااور ہر سپر سیڈر پر 8 لاکھ 4 ہزار کی سبسڈی پنجاب حکومت مہیا کرے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائرکٹر زراعت ماجد خان نے کہا کہ سپر سیڈر فصلوں کی باقیات کو کتر کر کھاد میں تبدیل کریگا۔جدید مشینری کے استعمال سے فصلوں کی باقیات کو جلانے کی حوصلہ شکنی ہوگی۔فصلوں کی باقیات کو نہ جلانے سے فضائی آلودگی میں واضع کمی آئے گی۔سپرسیڈر نہ لینے والوں کی جگہ ویٹنگ لسٹ میں اہل کسانوں کو ترجیح دی جائے گی۔\378

Live سے متعلق تازہ ترین معلومات