بینظیر شہید ہاری کارڈ کے ذریعے سندھ بھر کے لاکھوں کسانوں اور عام خاندانوں کی مدد کی جائیگی، شازیہ مری

جمعہ 17 اکتوبر 2025 21:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ بینظیر شہید ہاری کارڈ کے ذریعے سندھ بھر کے لاکھوں کسانوں اور عام خاندانوں کی مدد کی جائیگی۔اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عالمی سطح پر کامیاب پروگراموں کے ذریعے عوام کی خدمت کر رہے ہیں، ہم کسی صوبے یا شہر سے مقابلہ نہیں کر رہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ زرعی ترقی پر زور دیا، صدر زرداری نے ہمیشہ ہمیں خوراک کی خود کفالت کی طرف رہنمائی کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری سیاست عوام کی خدمت سے عوام کا احترام حاصل کرنے کی ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل شہید محترمہ نے 1993 میں شروع کیا اور آج عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ پی پی پی کی سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ مکانات تعمیر کر رہی ہے، خیرپور اسپیشل اکنامک زون ایشیا پیسفک میں رنر اپ اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ منصوبہ ہے، بینظیر شہید ہاری کارڈ کے ذریعے سندھ بھر کے لاکھوں کسانوں اور عام خاندانوں کی مدد کی جائیگی۔