جموں،بی ایس ایف نے ورکنگ باؤنڈری پر نگرانی تیز کردی

حفاظی اقدامات میں تیزی 20پیر منائے جانیوالے دیوالی کے تہوار کے پیش نظر لائی گئی ہے

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 14:57

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی پیرا ملٹری بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں کے ارنیا سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری پرنگرانی کا عمل تیز کر دیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی ایس ایف نے سیکٹر کے مختلف علاقوں میں نگرانی اور رات کے وقت گشت کو تیز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بی ایس ایف افسر نے بتایا کہ فورس کسی بھی سیکورٹی چیلنج کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔

انہوںنے کہا کہ حفاظی اقدامات میں تیزی بیس اکتوبر بروز پیر منائے جانے والے دیوالی کے تہوار کے پیش نظر لائی گئی ہے تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر پر قابض بھارتی فورسز کشمیری مسلمانوں کو عتاب کا نشانہ بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں اور ہندو تہوار ہولی کے لیے حفاظتی اقدامات کا اصل مقصد علاقے کی مسلم آبادی کو ہراساں کرنا ہے۔