میری حکومت کشمیریوں کو فائدہ پہنچانے والے بلوںمیں رکاوٹ نہیں بنے گی ، عمرعبداللہ

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 22:14

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اسمبلی میں کسی بھی ایسے بل میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی جس سے علاقے کے لوگوں کو فائدہ پہنچتا ہو۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے کلگام میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں بل پیش کرنے کے فیصلے کا حق سپیکر کے پاس ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کی جانب سے اراضی کے حقوق سے متعلق بل کی تجویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بل سے جموںوکشمیر کے لوگوں کو فائدہ پہنچتا ہوتو میری حکومت اس کی منظوری میں رکاوٹیں پیدا نہیں کرے گی۔انہوںنے کہا کہ تاہم کون سے بل پیش کیے جانے ہیں اسکا فیصلہ سپیکر نے ہی کرنا ہوتا ہے۔عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت جموںوکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا اپنا وعدہ فوری پورا کرے ۔