برطانوی قونصلیٹ کی جانب سے تین بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس سماعت کے لئے مقرر

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 22:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں برطانوی قونصلیٹ کی جانب سے تین بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس 23اکتوبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ، دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کو 23اکتوبر کے لئے مقرر کرتے ہوئے نے کاز لسٹ جاری کردی ،جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

برطانوی قونصلیٹ کانٹی سرے کی جانب سے تین بچوں کی حوالگی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔ سماعت کے دوران وفاقی حکومت کی نمائندگی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کریں گے۔ گزشتہ سماعت پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ یہ درخواست قابل سماعت نہیں ، برطانوی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر نہیں ہوسکتی ، پاکستان کا کوئی بھی ایسا قانون نہیں۔ جو بیرونی ملک کی عدالت پر عمل درامد کے متعلق ہو، بچوں کی حوالگی کا معاملہ کے کیس کی سماعت کا اختیار گارڈین عدالت کا ہے۔