وزیرِ خزانہ سینیٹرمحمداورنگزیب کی جے پی مورگن کے سینئر انتظامی وفدسے ملاقات،دوطرفہ شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 22:30

واشنگٹن ڈی سی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں جے پی مورگن کے سینئرانتظامی وفدسے ملاقات کی۔ہفتہ کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خزانہ نے وفد کو چین کی مارکیٹ میں پانڈا بانڈ کے پہلے اجراء سے آگاہ کیا،پانڈا بانڈ ایک گرین بانڈ ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے حکومت کے نجکاری پروگرام کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔وزیر خزانہ نے کابینہ کی منظوری سے منظور شدہ فرسٹ ویمن بینک کی سرکاری سطح پرجی ٹو جی فروخت کا ذکر بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیاں ریکو ڈک منصوبے میں دلچسپی رکھتی ہیں ،امید ہے ایکزم بینک جلد اس منصوبے کے مالیاتی اشتراک میں شامل ہوگا۔وزیر خزانہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان جاری ڈیجیٹل تعاون کو اجاگر کیا۔وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے جے پی مورگن ٹیم پر دو طرفہ تعاون کیلئے مزید شعبوں کی تلاش اوردوطرفہ شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔