سرگودھا میں ضلعی تنظیم پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام سانحہ کا ر ساز کے شہدا ء کی یا د میں تقریب

اتوار 19 اکتوبر 2025 19:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) سرگودھا میں نو ر ی گیٹ چوک میں ضلعی تنظیم پاکستان پیپلزپارٹی کی جا نب سے سانحہ کا ر ساز کے شہداء کی یا د میں دعا ئیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں سینئر رہنماء حا جی متین احمد قریشی، بلاو ل را نا عمیر خا ن، خواجہ وقار، رانا قمر، حافظ ریحان ، ملک حا مد نو ازاعوان ایڈوکیٹ سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سانحہ کا ر ساز کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سانحہ کار ساز کے شہدا ء نے اپنی جانیں قربا ن کر کے ایک نا قابل فرا مو ش داستا ن رقم کی جو ا س با ت کا ثبوت ہے کہ پا کستانی قو م جمہور یت کی خاطر ہر مشکل کا مقابلہ کر نے اور جیت کا عز م ر کھتی ہے، آ ج ا س ہولنا ک اور خو ن ر یز سانحہ کا غم و غصہ پوری قوم کے ذہنوں میں بالکل تازہ ہے ہم سانحہ کا ر ساز کے 180شہدا ء کو خرا ج عقید ت پیش کر تے ہیں ان کیلئے دعا ئے مغفرت اور لو احقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کر تے ہیں۔

(جاری ہے)

سانحہ کا ر ساز ہمیں یا د د لا تا ہے کہ آمر یت اور دہشت گر د ی کا گٹھ جو ڑ تہذیب اور ا نسا نیت کا دشمن ہے 18اکتو بر 2007کا د ن شہید بے نظیر بھٹو کی وطن وا پسی کی شکل میں در حقیقت ملک میں جمہور یت کا ا ز سر نوآغاز تھا شہید بی بی کا مشن غریب عوا م کو بنیا د ی حقوق اور ر و ز گا ر کے مو اقعے فراہم کر کے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک جمہور ی قوت بنا نا تھا آ ج کے د ن ہم عہد کر تے ہیں کہ شہید بی بی کے مشن کی تکمیل کیلئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی قیا د ت میں جد و جہد کر تے ہو ئے کامیابی حاصل کریں گے ۔