لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا اقدام نہ صرف مقامی امن و امان کے لیے خطرہ بن سکتا ہے ،ڈاکٹر قاسم بلوچ

اتوار 19 اکتوبر 2025 20:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) پاکستان غریبوں کی پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قاسم بلوچ نے کہا ہے بلوچستان میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کے حکومتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف مقامی امن و امان کے لیے خطرہ بن سکتا ہے بلکہ اس سے عوامی اعتماد بھی بری طرح متاثر ہوگا۔

(جاری ہے)

لیویز کا پولیس میں انضمام درست نہیں، اور اس سے مقامی امن و امان اور عوامی اعتماد متاثر ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کا کردار ہمیشہ سے علاقائی شناخت اور مقامی روابط پر مبنی رہا ہے، جس کی وجہ سے دیہی اور قبائلی علاقوں میں اس کی ساکھ اور رسائی پولیس کے مقابلے میں کہیں بہتر رہی ہے۔لیویز فورس کی علاقائی شناخت اور مقامی روابط مضبوط ہیں،جو پولیس میں ضم ہونے کے بعد کمزور پڑ سکتے ہیں یہ فیصلہ عوامی مرضی کے خلاف اور مقامی شناخت مٹانے کی کوشش ہے۔