محکمہ موسمیات نے 2026کے سورج و چاند گرہن کا شیڈول جاری کردیا

آئندہ برس دو بارسورج اور دو بارچاند گرہن ہوگا، محکمہ موسمیات

بدھ 29 اکتوبر 2025 20:05

ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2025ء) محکمہ موسمیات نے 2026کے سورج اور چاند گرہن کا شیڈول جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ برس دو بارسورج اوردو بارچاند گرہن ہوگا،17فروری کو سورج گرہن ہو گا جوپاکستان میں نظرنہیں آئیگا،سورج گرہن کا آغاز دوپہر 3بجے،عروج شام 5اور اختتام رات 7:30پر ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق 3مارچ کو چاند گرہن ہوگا جو پاکستان میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا۔12،13اگست کو سورج گرہن ہوگا،پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا،جبکہ 28اگست کو چاند گرہن ہوگا، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔