چین کا پاکستانی خلاباز کا مشن میں شمولیت کا اعلان

پاکستانی خلا باز مختصر مدت کے لیے پیلوڈ ایکسپرٹ کے طور پر مشن میں حصہ لیں گے، چین تربیت دے گا

جمعرات 30 اکتوبر 2025 17:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اکتوبر2025ء) چین اور پاکستان کے درمیان خلائی تعاون میں تاریخی پیش رفت ہوئی ہے۔ چینی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے پاکستانی ماہر خلاباز کا مشن میں شمولیت کا اعلان کردیا، جو دونوں ممالک ک درمیان منصوبے کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی خلا باز مختصر مدت کے لیے پیلوڈ ایکسپرٹ کے طور پر مشن میں حصہ لیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی خلا باز کی شمولیت خلائی اسٹیشن کے درمیانی مدتی منصوبے کے مطابق ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی خلا باز چینی خلابازوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں گے، مشترکہ تربیت پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گی۔