بانی پی ٹی آئی کے 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل

مقدمات راولپنڈی کے مختلف تھانوں آر اے بازار، سٹی، وارث خان، نیو ٹائون، صادق آباد اور ٹیکسلا میں درج ہیں

جمعہ 31 اکتوبر 2025 21:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اکتوبر2025ء) پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے 11 مقدمات انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں منتقل کر دئیے۔نجی ٹی وی نے محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن کے حوالے سے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات اب اے ٹی سی راولپنڈی میں زیرِ سماعت ہوں گے، ان مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فیصلہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کیا گیا ہے جبکہ ٹرائل کے دوران بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ مقدمات راولپنڈی کے مختلف تھانوں آر اے بازار، سٹی، وارث خان، نیو ٹائون، صادق آباد اور ٹیکسلا میں درج ہیں۔پنجاب حکومت نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی سی راولپنڈی کو بانی پی ٹی آئی کے تمام مقدمات کے ٹرائل کیلئے نامزد کیا ہے جبکہ اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو اس ضمن میں باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔