آئی سی سی بورڈ میٹنگ ، ویمن ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 8 سے 10 کرنے کی منظوری

ہفتہ 8 نومبر 2025 13:23

آئی سی سی بورڈ میٹنگ ، ویمن ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 8 سے 10 کرنے کی ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2025ء) آئی سی سی کے اجلاس میں ویمن ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 8 سے 10 کرنے کی منظوری دے دی گئی تاہم ایشیاء کپ کی ٹرافی کا معاملہ نہیں اٹھایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ دبئی میں ہوئی جس میں چیئرمین بی سی بی محسن نقوی نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے اجلاس میں ایشیاء کپ کی ٹرافی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے بعد کچھ بورڈ ممبران نے دونوں ممالک سے ایشیاء کپ ٹرافی کے ایشو کو حل کرنے پر بات کی، بورڈ ممبران نے کہا کہ دونوں ممالک کو افہام و تفہیم سے معاملہ حل کرنا چاہیے ۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ ایشیاء کپ ٹرافی کا معاملہ بالکل حل ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

ادھر آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں ویمن ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 8 سے 10 کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اولمپکس 2028ء میں مینز اور ویمن کرکٹ ایونٹس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایسوسی ایٹ ممالک کے فنڈز میں 10 فیصد اضافے کی منظوری بھی دے دی گئی، ۔اجلاس میں کرکٹ کی اولمپک میں شمولیت سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا، اولمپکس 2028ء میں مینز اور ویمن کرکٹ ایونٹس میں 6، 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ آئی سی سی نے ویڈیو گیمز کے حقوق کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کی منظوری بھی دی۔ فنڈز انفرااسٹرکچر میں بہتری اور کرکٹ کی ترقی پر خرچ ہوں گے۔