سعودی عرب سے پارلیمانی وفد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا

پیر 10 نومبر 2025 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2025ء) سعودی عرب سے بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے پارلیمانی وفد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وفد کی قیادت سعودی شوریٰ کونسل کے نائب چیئرمین عبداللہ بن عدم فلاتعہ کر رہے ہیں۔ وفد میں ڈاکٹر عثمان ہاکامانی، عبداللہ اطلاس اور ڈاکٹر معین المدنی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ پر وفد کا پُرتپاک استقبال سینیٹر ندیم احمد بھٹو نے کیا۔ اس موقع پر سینیٹ سیکرٹریٹ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے جو عالمی سطح پر پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔یہ کانفرنس 11 تا 12 نومبر 2025ء کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔یہ عالمی ایونٹ امن، تعاون اور پارلیمانی روابط کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا اور مختلف ممالک کے پارلیمانی وفود کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔