ٰاٹک،ایک انسا ن کی زندگی بچانا پو ری انسانیت کی زندگی بچانے کے مترادف ہے ،ملک شیر خان سدھریا ل

ژ* انسا نی جانیں بچا نے و ا لے ہی اصل مسیحا اور عوامی لیڈر کہلا نے کے لا ئق ہیں ، اللہ تعالیٰ نے ہمیں گورنر کی صورت میں ایک مسیحا دیا ہے جو دن را ت عوام کی خدمت میں کو شا ں ہے،سابق امیدوا ر قومی اسمبلی

پیر 17 نومبر 2025 20:25

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2025ء) سابق امیدوا ر قومی اسمبلی ملک شیر خان سدھریا ل نے کہا کہ ایک انسا ن کی زندگی بچانا پو ری انسانیت کی زندگی بچانے کے مترادف ہے ، یہ تصویریں ، سڑکیں اور منسٹریاں اس سے بہت نیچے ہیں ، انسا نی جانیں بچا نے و ا لے ہی اصل مسیحا اور عوامی لیڈر کہلا نے کے لا ئق ہیں ، اللہ تعالیٰ نے ہمیں گورنر کی صورت میں ایک مسیحا دیا ہے جو دن را ت عوام کی خدمت میں کو شا ں ہے ، ہما ری ووٹو ں سے منتخب ہو کر اقتدا ر کے ایوا نو ں میں بیٹھنے والے نوا بو ں ، وڈیرو ں اور جا گیر دارو ں نے غریب عوام کی بہتری اور خو شحالی کے لیے کوئی عملی اقدا م نہ اٹھائے ، ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے بینظیر شہید ڈائیلا ئسز سینٹر کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر گو رنر پنجا ب سردا ر سلیم حیدر خان ، امیدوا ر قومی اسمبلی حلقہ این اے 50 سردار فیضا ن حیدر خان ، سابق امیدوا ر پنجاب اسمبلی ملک ریاست علی سدھریال ، امیدوا ر پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 4 ملک اما نت خان راول ، امیدوار پنجا ب اسمبلی حلقہ پی پی 5 سید عا طف حسین گیلا نی و دیگر موجود تھے ، ملک شیر خان نے کہا کہ گورنر پنجاب سردا ر سلیم حیدر خان نے جب حلقہ پی پی 4 پنڈی گھیب میں ڈائیلا ئسز سینٹر منظور کروایا تو جاگیر د ارو ں اور وڈیر وں نے اس کے راستے میں رو ڑے اٹکا نے میں کو ئی کسر نہ چھو ڑی مگر سردا ر سلیم حید ر نے ہمت نہیں ہا ری اور الحمد اللہ ان کی کا وشوں سے ڈائیلا ئسز سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا ، انہو ں نے کہا کہ ایک غریب آدمی ڈائیلا ئسز کے اخرا جا ت بردا شت نہیں کر سکتا اوپر سے اسلا م آبا د اور پشا ور جیسے شہرو ں میں جا نے کے تقریباً 10 ہزا ر کے قریب کرایہ لگتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم سردا ر سلیم حیدر خان کے مشکور و ممنو ن ہیں جنہو ں نے اس پروجیکٹ کو پورا کرنے کے لیے کروڑو ں روپے کا بجٹ دے کر عوام کو ڈائیلا ئسز سینٹرجیسا تحفہ دیا ، ملک شیر خان نے کہا کہ سردا ر سلیم حیدر خان کا اللہ تعالیٰ نے با زو پکڑااور آج وہ تحصیل فتح جنگ کے لیے ایک مسیحا بن کر دنیا کے سامنے آگئے ہیں ، زندگی دینے والی ذات اللہ کی ہے مگر وسیلہ کو ئی نہ کو ئی بن جا تا ہے ،اللہ تعالیٰ نے انہیں وہ مقام دیا کہ آج پو ری دنیا سے مخیر حضرات سردار سلیم حیدر کے پا س ڈونیشن دینے ان کے دفتر کھڑے ہیں ، ہما را فرض بنتا ہے کہ ہم گو رنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان کی مکمل سپورٹ کریں اپنی دعائو ں میں ہمیشہ انہیں یا د رکھیں