سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ایئر لائن کا لائسنس بحال کردیا

سول ایویشن اتھارٹی نے جہازوں کی کمی کے باعث سیرین ایئر لائن کا لائسنس معطل کیا تھا

بدھ 26 نومبر 2025 22:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2025ء) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ایئر لائن کا لائسنس بحال کردیا۔سول ایویشن اتھارٹی نے جہازوں کی کمی کے باعث سیرین ایئر لائن کا لائسنس معطل کیا تھا۔لائسنس بحال ہونے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ دو ماہ کے اندر سیرین ایئر لائن اپنا ڈومیسٹک اور تین ماہ کے اندر انٹرنیشنل فضائی آپریشن بحال کر لے گی۔

(جاری ہے)

چیف آپریٹنگ آفیسر عبد الباسط کے مطابق لائسنس کی بحالی پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہم اپنے جہاز ٹھیک کرا سکیں گے اور جو جہاز ہمارے بیرون ملک کھڑے ہیں ان کو واپس لا کر فضائی بیڑے میں شامل کریں گے۔ملازمین کی تنخواہوں سمیت دیگر معاملات بھی جلد حل کرلیں گے، ملازمین کو آئندہ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی شروع ہو جائے گی۔