پاکستان کے عوام اور حکومت کی فلسطینی بھائیوں اور بہنوں سے وابستگی تاریخ کا روشن باب ہے،گورنر خیبرپختونخوا
ہفتہ 29 نومبر 2025 12:08
(جاری ہے)
گورنر نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر عالمی فورم ، جیسے اقوام متحدہ، او آئی سی، آئی سی جے وغیرہ پر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مضبوط آواز اٹھائی ہے۔
پاکستان مسلسل غزہ پر اسرائیلی جارحیت، بے گناہ شہریوں کے قتلِ عام اور انسانیت سوز مظالم کی مذمت کرتا آیا ہے۔ ہم فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی اور فلسطینی علاقوں تک بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی سیاسی، سفارتی، انسانی اور اخلاقی مدد کو اپنا فرض سمجھا ہے اور آئندہ بھی اس حمایت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ پاکستان فلسطین کے ایک آزاد، خودمختار، قابلِ عمل اور مسلسل ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت کرتا ہے، جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ہو اور القدس الشریف اس کا دارالحکومت ہو۔ہر مسلمان کی دلی خواہش ہے کہ ایک دن مجھے اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مسجد الاقصیٰ میں سجدہ ریز ہونے کی سعادت حاصل ہو۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دنیا کی اجتماعی آواز اور انسانی ضمیر فلسطینی عوام کے لیے امن، انصاف اور آزادی کا راستہ ہموار کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
-
جوا سٹہ چلانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،سٹے کی پرچیاں،ٹوکن اور دائو پر لگی رقم برآمد
-
الیکشن کمیشن کا سیالکوٹ میں سب کی شمولیت پر مبنی ووٹر آگاہی مہم کا انعقاد
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں نومولود بچوں کی المناک اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
پنجاب بھرمیں 1504ٹریفک حادثات، 13افراد جاں بحق ،1780زخمی ہوئے ،ترجمان
-
بنوں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، شیری رحمان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں فائر سیفٹی سسٹم نہ یا غیر فعال ہونے کا نوٹس
-
پاکستان نیپال کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، طارق فضل چوہدری
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی کے ایل آئی راولپنڈی کا دورہ
-
لاہورپولیس کی سود خوروں کیخلاف بڑی کارروائی، 49 ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پمز اسلام آباد میں پیش آنے والے المناک سانحے میں معصوم نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.