موسمیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے جیسے فوری اور اہم چیلنجز پر قابو پانا ضروری ہے، وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
پیر 1 دسمبر 2025 14:46
(جاری ہے)
سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ کنٹری پارٹنرشپ پروگرام کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ دس سالوں کے دوران ہر سال دو ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے چھ اہم ایجنڈا آئٹمز میں سے چار، موسمیاتی تبدیلی اور آبادی جیسے ملکی اہم مسائل پر مرکوز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے منصوبے اور اقدامات تیار کیے جائیں جو ان چیلنجز سے نمٹنے میں مؤثر ثابت ہوں۔وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان جلد اپنا پہلا اسکلز امپیکٹ بانڈ شروع کرے گا، جس کا مقصد نوجوانوں کی مہارتوں کو بہتر بنانا اور انہیں ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کرنا ملک کی معاشی ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ ہمیں فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ موسمیاتی اور آبادی کے بڑھتے ہوئے دباؤ سے نمٹا جا سکے اور ملک کی حقیقی اقتصادی صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے۔پاکستان پاپولیشن سمٹ 2025 میں مختلف حکومتی محکموں، ماہرین، ترقیاتی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، جہاں آبادی، صحت، تعلیم اور غذائیت کے شعبوں میں مربوط حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
افریقی خطہ ساہل میں سلامتی کے خطرات کے دوران بات چیت خوش آئند، یو این
-
جنگوں اور گمراہ کن معلومات کے باوجود بچوں میں ویکسین کی شرح میں اضافہ
-
پنجاب کے جوڈیشل افسران کیلئے رعایتی قیمت پر گاڑیاں خریدنے کی اسکیم متعارف کرا دی گئی
-
امریکی فوج نے ایران پر نئے حملوں کی 90 منٹ تک جاری رہنے والی لہر مکمل کرلی
-
امریکا نے ایران، روس، اٹلی اور نائیجریا سے تعلق رکھنے والے 4 افراد پر پابندیاں لگا دیں
-
پٹرول کی قیمت میں حکومت کا حصہ کتنا لیوی اور ٹیکسز پر نئی بحث چھڑ گئی
-
بجلی صارفین پر مزید 200 ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 پاکستانی جاں بحق ہوگئے
-
پاکستان میں صفرالمظفر 1448 ہجری کا چاند نظر آگیا
-
پاسدران انقلاب، مشرق سطیٰ کو کمزور کررہے ہیں، یہ گریٹر اسرائیل بنوا کر ہی چھوڑیں گے
-
ملک میں رجسٹرڈ ’’فائیوجی‘‘ موبائل فونز کی تعداد 38 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ گئی
-
پیٹرول کی ممکنہ قلت کا خدشہ!
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.