پٹرول کی قیمت میں حکومت کا حصہ کتنا لیوی اور ٹیکسز پر نئی بحث چھڑ گئی
ایک لیٹر پٹرول پر 95 سے 100 روپے تک حکومتی وصولیوں کا دعویٰ، مہنگائی کی وجہ صرف عالمی منڈی نہیں، تجزیہ
بدھ 15 جولائی 2026 22:40
(جاری ہے)
ماہرین نے بتایا کہ رواں سال مارچ کے آغاز میں پٹرول کی قیمت 267 روپے فی لیٹر تھی، جو مسلسل اضافے کے بعد 458.41 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 281 روپے سے بڑھ کر 520.35 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر تقریباً 80 روپے پٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی، 16 روپے کسٹمز ڈیوٹی اور دیگر چارجز کی مد میں مجموعی طور پر تقریباً 101 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح ایک لیٹر پٹرول پر تقریباً 70 روپے پٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی اور 20 روپے کسٹمز ڈیوٹی سمیت مجموعی حکومتی وصولیاں تقریباً 95 روپے فی لیٹر بنتی ہیں۔تجزیے میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ پٹرولیم لیوی کا مقصد ابتدا میں 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے متبادل کے طور پر وفاقی حکومت کے لیے آمدن پیدا کرنا تھا، کیونکہ آئینی طور پر جی ایس ٹی کی وصولیاں صوبوں کے ساتھ تقسیم کی جاتی ہیں، جبکہ پٹرولیم لیوی وفاق کے پاس رہتی ہے۔تجزیے کے مطابق اگر صرف 18 فیصد جی ایس ٹی کے مساوی ٹیکس وصول کیا جائے تو پٹرولیم لیوی تقریباً 41 روپے فی لیٹر بنتی ہے، لیکن اس وقت اس سے کہیں زیادہ لیوی وصول کیے جانے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس تناظر میں یہ بحث بھی سامنے آئی ہے کہ آیا عوام پر اضافی بالواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ آئینی اور مالیاتی اصولوں کے مطابق ہے یا نہیں۔مزید اہم خبریں
-
افریقی خطہ ساہل میں سلامتی کے خطرات کے دوران بات چیت خوش آئند، یو این
-
جنگوں اور گمراہ کن معلومات کے باوجود بچوں میں ویکسین کی شرح میں اضافہ
-
پنجاب کے جوڈیشل افسران کیلئے رعایتی قیمت پر گاڑیاں خریدنے کی اسکیم متعارف کرا دی گئی
-
امریکی فوج نے ایران پر نئے حملوں کی 90 منٹ تک جاری رہنے والی لہر مکمل کرلی
-
امریکا نے ایران، روس، اٹلی اور نائیجریا سے تعلق رکھنے والے 4 افراد پر پابندیاں لگا دیں
-
پٹرول کی قیمت میں حکومت کا حصہ کتنا لیوی اور ٹیکسز پر نئی بحث چھڑ گئی
-
بجلی صارفین پر مزید 200 ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 پاکستانی جاں بحق ہوگئے
-
پاکستان میں صفرالمظفر 1448 ہجری کا چاند نظر آگیا
-
پاسدران انقلاب، مشرق سطیٰ کو کمزور کررہے ہیں، یہ گریٹر اسرائیل بنوا کر ہی چھوڑیں گے
-
ملک میں رجسٹرڈ ’’فائیوجی‘‘ موبائل فونز کی تعداد 38 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ گئی
-
پیٹرول کی ممکنہ قلت کا خدشہ!
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.