امریکا نے ایران، روس، اٹلی اور نائیجریا سے تعلق رکھنے والے 4 افراد پر پابندیاں لگا دیں
پابندیوں کا تعلق ایران کے جوہری و میزائل ٹیکنالوجی پھیلاؤ کی سرگرمیوں کو روکنا ہے، امریکی محکمہ خزانہ
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 15 جولائی 2026
22:53
(جاری ہے)
پابندیوں کا مقصد دہشتگردی کی معاونت اور حساس ٹیکنالوجی کی ترسیل کو روکنا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پر دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے امریکہ کے ساتھ نیا معاہدہ نہ کیا تو اگلے ہی ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنا کر انہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔
امریکی میڈیا کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے منگل کے روز ایران کے ساتھ براہِ راست بات چیت کی ہے جس میں تہران پر نیا معاہدہ کرنے کے لیے شدید دباؤ ڈالا گیا ہے، ایران میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور اہداف کو آخری مرحلے میں نشانہ بنانے کے لیے دیکھا جائے گا، ایران پر امریکی حملے تب تک مسلسل جاری رہیں گے جب تک کہ میں خود اپنے منہ سے یہ نہ کہہ دوں کہ بس اب بہت ہو گیا۔ معاہدے کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے وارننگ دی کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی حتمی معاہدہ طے نہ پا سکا اور وہ مذاکرات پر آمادہ نہ ہوا تو اگلے ہی ہفتے سے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا، ہم ایران کے تمام بجلی گھر اور تمام اہم ترین پل بمباری کرکے تباہ کر دیں گے، ہم اس وقت ایران کو بری طرح نشانہ بنا رہے ہیں، اگرچہ ایران میں ابھی کچھ جنگ لڑنے کی صلاحیت باقی ہے لیکن یہ صلاحیت اب بہت زیادہ نہیں بچی۔" امریکی صدر نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر 20 فیصد ٹیکس لینے کا بڑا اعلان کیا تھا تاہم عالمی دباؤ اور سفارتی اثرات کے بعد انہوں نے محض 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں اس پر مکمل یوٹرن لے لیا، اس ضمن میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کا ٹول ٹیکس لینے کا خیال ہی اب ان کے لیے انتہائی ناپسندیدہ ہے اور وہ خود بھی نہیں چاہتے کہ کوئی بھی ملک آبنائے ہرمز کا ٹول ٹیکس وصول کرے۔ امریکی صدر نے ایک نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز پر کسی بھی قسم کا ٹیکس یا ٹول دینے کے بجائے خلیجی ریاستیں اب براہِ راست امریکہ کے اندر بھاری سرمایہ کاری کریں گی، جس سے دونوں خطوں کے تجارتی اور معاشی تعلقات کو نیا رخ ملے گا۔مزید اہم خبریں
-
افریقی خطہ ساہل میں سلامتی کے خطرات کے دوران بات چیت خوش آئند، یو این
-
جنگوں اور گمراہ کن معلومات کے باوجود بچوں میں ویکسین کی شرح میں اضافہ
-
پنجاب کے جوڈیشل افسران کیلئے رعایتی قیمت پر گاڑیاں خریدنے کی اسکیم متعارف کرا دی گئی
-
امریکی فوج نے ایران پر نئے حملوں کی 90 منٹ تک جاری رہنے والی لہر مکمل کرلی
-
امریکا نے ایران، روس، اٹلی اور نائیجریا سے تعلق رکھنے والے 4 افراد پر پابندیاں لگا دیں
-
پٹرول کی قیمت میں حکومت کا حصہ کتنا لیوی اور ٹیکسز پر نئی بحث چھڑ گئی
-
بجلی صارفین پر مزید 200 ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 پاکستانی جاں بحق ہوگئے
-
پاکستان میں صفرالمظفر 1448 ہجری کا چاند نظر آگیا
-
پاسدران انقلاب، مشرق سطیٰ کو کمزور کررہے ہیں، یہ گریٹر اسرائیل بنوا کر ہی چھوڑیں گے
-
ملک میں رجسٹرڈ ’’فائیوجی‘‘ موبائل فونز کی تعداد 38 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ گئی
-
پیٹرول کی ممکنہ قلت کا خدشہ!
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.