پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، چوہدری عاصم رندھاوا

جمعرات 4 دسمبر 2025 19:14

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2025ء) حلقہ این اے 111 کے کوآرڈینیٹر چوہدری عاصم رندھاوا اور حلقہ پی پی 132 کے کوآرڈینیٹر چوہدری علی طارق چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے کیونکہ ملک میں محاز آرائی سے نہیں بلکہ اتحاد سے ہی آگے جا سکتا ہے۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلے دن رات کوشاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوے کیا۔ انہوں نے مذید ایک سوال پر کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی نگرانی میں ملک بھر میں عوام کی خوشحالی کیلے بڑے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔سابقہ حکومت نی اپنے ساڑھے 3 سالہ دور میں ملک کے تمام اداروں کو تباہ و بر باد کرکے رکھ دیا تھا اور ملک میں جتنی لوٹ مار جادو ٹونے والوں نے کی اس کی مثال۔

(جاری ہے)

نہیں ملتی ملک کی سلامتی کے اداروں پر انہوں نے حملہ کیا جو آج تک کسے جماعت نے نہیں کیا اور انہوں نے نوجوانوں کا اخلاق بگاڑ نے میں بھی بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہو چکا ہے جب کہ پنجاب میں وزیرا اعلی مریم نوز شریف نے پنجاب کو ترقی کے سفر پر رواں دواں کر دیا ہے اور پنجاب میں غریب عوام کو ریلیف دینے والے منصو بہ جات کی وجہ سے لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے کوئی بھی شعبہ ہو اس کے ذریعے عوام کو ریلیف کے ثمرات ان تک پہنچ رہے ہیں