شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان، شدید دھند کی توقع

بالائی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں 1 سے 3 ڈگری کمی کا امکان

جمعرات 4 دسمبر 2025 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2025ء) خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کاامکا ن ہے،محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مطابق شمالی علاقوں میں 5 دسمبر کو ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، 4 دسمبر کی رات سے 5 دسمبر تک کمزور مغربی ہوا کا سلسلہ ملک کے شمالی حصوں کو متاثر کرے گا۔گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ اور بٹگرام میں 4 دسمبر کی رات سے 5 دسمبر تک بارش یا برفباری کا امکان، تاہم دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔بابوسر اور ملحقہ علاقوں میں برفباری سے سڑکوں پر پھسلن اور بندش کا امکان ہے۔ بالائی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں 1 سے 3 ڈگری کمی کا امکان ہے۔