سر حد چیمبر کا موجودہ لیبر قوانین میں شفافیت اور بہتری لانے سمیت کاروبا ری میں ا ٓسا نیا ں کیلئے اصلاحات پر زور

محکمہ لیبر اور دیگر جڑ ے ا دارو ں میں بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال کے خا تمہ عملی اقدامات کا مطالبہ

بدھ 24 دسمبر 2025 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2025ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے صو با ئی حکو مت سے محکمہ لیبر میں مبینہ بدعنوانی، اختیار ا ت کے غلط استعمال اور بدعنوانی کے خلاف عملی اقدامات کر نے اور موجودہ لیبر قوانین میں واضح اور بہتر بنانے، اور متعلقہ اتھارٹیز کے ا ٓپر یشنلز کو جد ید خطو ط پر ا ستو ا ر کرنے کیلئے اور اصلاحات پر زور دیا۔

سر حد چیمبر کے صدر جنید الطاف نے گذشتہ روز صوبائی وزیرلیبر فیصل خان تراکئی کے دورے سر حد چیمبر کے موقع پر اجلا س کی صد ارت کے دور ان محکمہ لیبر، ورکرز ویلفیئر بورڈ اور ای ایس ایس آئی کیساتھ ساتھ لیبر کالونیوں سے متعلق متعدد مسائل کو مو ثر ا ند ا ز میں ا ٴْٹھا یا۔۔اجلاس میںسر حد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد ندیم، گروپ لیڈر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر غضنفر بلور، سابق صدور فیض محمد فیضی اورذوالفقار علی خان، سابق سینئر نائب صدر عمران خان مہمند، سابق نائب صدر حارث مفتی، چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ا ر اکین سجاد ظہیراور سیف اللہ خان، آصف علی خان ، صدر گل، فضل واحد، افشاں خان، مشتاق احمد، غضنفر ساول، اسماعیل صافی، سر حد چیمبر کے سیکرٹری جنرل مقتصد احسن اور تاجر و صنعتکاربھی مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ میاں عادل اقبال، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ شیر عالم، ڈائریکٹر لیبر عرفان خان، وائس کمشنر ای ایس آئی وسیم ، ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ڈبلیو بی آصف مجید اور دیگر بھی موجود تھے۔چیمبر کے صدرجنید الطاف نے وزیر محنت کے سامنے محکمہ محنت کے مجموعی امور میں شفافیت لانے، بدعنوانی کے خاتمے، سہولت کاری اور کاروباری برادری کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کیلئے متعدد تجاویز پیش کیں اورچیمبر کی مشاورت سے قوانین اور پالیسیاں بنانے پر زور دیا۔

سر حد چیمبر کے صدر جنید ا لطاف نے علاقے اور کاروبار کے مطابق کم از کم اجرت کا سلیب جاری کرنے، سالانہ کم از کم اجرت کے تعین سے قبل چیمبر سے مشاورت، مزدوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اس کاروبار کو بتدریج جذب کرنے کیلئے اجرت کے مرحلہ وار نفاذ کا مطالبہ کیا۔ صدر جنید الطاف نے ون ونڈوفیسیلیٹیشن، فیکٹریوں اور کاروباری جگہوں پر دوہرے انسپکشن کے خاتمے، شفافیت، اعتماد سازی اور ریگولیٹری میکانزم کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ریگی للمہ لیبر کالونی کے دیر پا حل، ڈبلیو ڈبلیو بی ایکٹ اور الاٹمنٹ پالیسی کے تحت الاٹمنٹ کمیٹی اور متعلقہ صنعتی ایسوسی ایشنز میں سر حد چیمبر کی نمائندگی، ڈبلیو ڈبلیو بی فلیٹس کے غلط استعمال اور غیر قانونی منتقلی کے خاتمے، اسکالرشپ پالیسی پر نظرثانی، غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی، ڈبلیو ڈبلیو بی ، ایس ایس آئی کی معیاراور صحت کی سہولیات بہتر ی لا نے اور جڑ ے مسائل کو حل کرنے پر بھی زور دیتے ہو ئے خصو صی سکل/ تربیت کا پروگرام، تما م بورڈز کا شفاف اور منصفانہ آڈٹ کر نے کا مطا لبہ کیا۔

صدر جنید الطاف نے پاک افغان تجارتی راستے کی طویل بندش کی وجہ سے تاجروں کی مشکلات کا ذکر کیا اور صوبائی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو وفاقی سطح پر اٹھائے تاکہ تاجر برادری کو مزید مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔انہوں نے صوبائی صنعتی پالیسی 2025-2030 کے ذریعے اعلان کردہ مراعات کے عملی نفاذ کی ضرورت پر زور دیا اور تمام صوبائی بورڈز، مشاورتی کمیٹیوں اور پالیسی فورمز میں سر حد چیمبر اور اسٹیک ہولڈرز کی نمائندگی کا مطالبہ کیا۔

صدر جنید ا لطاف نے وزیر کو سر حد چیمبر کے اقدامات، مستقبل کے پا لا ن اور تعاون، خیبرپختونخوا کی اقتصادی ترقی کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے اہم شعبہ جا ت، خاص طور پر فرنیچر، شہد، ماربل، جواہرات، زیورات، فارماسیوٹیکل، ماربل اور دیگر کا ذکر کیا اور کے پی کی مذکورہ بالا صلاحیتوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

وزیرلیبر فیصل خان تراکئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کا محکمہ تاجر برادری کے تمام مسائل کے حل کیلئے فعال اقدامات کرے گا جو آج زیر بحث آئے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مجموعی معاملات میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے تمام مسائل کو ترجیحی اور تیز رفتاری سے حل کرنے کے لیے ایس سی سی آئی اور محکمہ محنت کے درمیان قریبی رابطہ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

صو با ئی وزیر نے سر و س ڈیلوری کو بہتر بنانے ، گڈز گو رننس ، شفا فیت اور ڈیجٹئائزیشن کو ہر سطح پر یقین بنا یا جا ئیگا۔اس موقع پر گروپ لیڈر غضنفر بلور، سابق صدور، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے بھی خطاب کیا اور محکمہ لیبر، ڈبلیو ڈبلیو بی اور ای ایس ایس آئی کے معاملات کو ہموار کرنے کے لیے اپنی قیمتی تجاویز اور تجاویز دیں۔