ّسی پیک منصوبوں پر منفی پروپیگنڈے کے تدارک کے لیے میڈیا کی مؤثر شمولیت ناگزیرہے،ماہرین
جمعہ 26 دسمبر 2025 21:05
(جاری ہے)
گوادر پرو کیمطابق سینئر پاکستانی صحافی حامد میر نے اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا براہِ راست مشاہدہ درست، متوازن اور شواہد پر مبنی رپورٹس تیار کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت کو خود دیکھنے اور مقامی آبادی سے براہِ راست بات چیت کے ذریعے میڈیا پاکستان میں چینی سرمایہ کاری سے متعلق پھیلائی جانے والی غلط معلومات کا مؤثر جواب دے سکتا ہے۔گوادر پرو کیمطابق ماہرین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خاص طور پر بلوچستان اور گوادر میں مقامی آبادی کے ساتھ روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، تاکہ کمیونٹی کی آوازیں نمایاں ہوں اور رہائشی اپنے خدشات اور توقعات کھل کر بیان کر سکیں۔ ان کے مطابق اس سے دونوں حکومتوں کو زیادہ مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اور اصلاحات تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔گوادر پرو کیمطابق سینئر صحافیوں نے نشاندہی کی کہ سی پیک کے بارے میں گمراہ کن بیانیوں کے خلاف موجودہ کوششیں محدود ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل صحافیوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز سمیت میڈیا کے وسیع تر حلقے کو شامل کیا جائے تاکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر سی پیک کی ایک حقیقت پر مبنی اور جامع تصویر پیش کی جا سکے۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے سی پیک سے متعلق منفی یا گمراہ کن رپورٹس سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی فیکٹ چیکنگ فورم کے قیام کی تجویز پیش کی۔ اس تجویز سے پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زیدونگ اور چیئرمین پی سی آئی سینیٹر مشاہد حسین سید نے اتفاق کیا۔گوادر پرو کیمطابق فورم کے شرکائ نے چینی میڈیا پلیٹ فارمز، خصوصاً سوشل میڈیا پر پاکستانی مواد میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کاروباری ماحول، ثقافت اور مہمان نوازی کو چینی عوام کے سامنے اجاگر کرنے سے خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے چینی کاروباری اداروں کی جانب سے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو سکتی ہے۔گوادر پرو کیمطابق فورم کے اختتام پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ میڈیا تعاون میں اضافہ، شفافیت، اور عوامی روابط (پیپل ٹو پیپل انگیجمنٹ) کو فروغ دینا باہمی سمجھ بوجھ مضبوط بنانے اور سی پیک کے اگلے مرحلے کی کامیاب پیش رفت کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہیمزید اہم خبریں
-
ٹرمپ اور پوپ میں مصالحت کی روبیو کی کوشش کتنی کامیاب رہی؟
-
معرکہ حق میں سائبر فورس نے دشمن کی کمیونیکیشن کو ناکارہ بنایا
-
پنجاب میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی رقم میں بہت بڑی کمی، قید کی سزائیں ختم
-
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا ڈی جی خان کے نجی سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ میں معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
پاکستان میں سول اور ملٹری ہم آہنگی کے نتائج ہمارے سامنے ہیں، عون چودھری
-
190 ملین پاؤنڈ کیس‘ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت‘سلمان صفدرکودلائل کا آخری موقع
-
9 مئی کے مقدمات میں اسد عمر، شیخ امتیاز سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع
-
ٰ شہید عبدالرزاق جھرنا کی قربانی آمریت کے خلاف جدوجہد کی تاریخ کا روشن باب ہے،بلاول بھٹوزرداری
-
اب صارفین کے ماہانہ بلوں پر واضح طور پر بتایا جائے گا کہ اُنہیں اس مہینے میں کتنی رقم کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے
-
ّسپریم کورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت 12 مئی کو ہوگی
-
خاور مانیکا پر تشدد کیس‘ ملزم انصر کیانی کی عدم پیشی پر عدالت کا برہمی کا اظہار
-
وفاقی وزیرِریلوے کی ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.