نامور ادیب حنیف رامے کی برسی یکم جنوری کو منائی جائیگی

ہفتہ 27 دسمبر 2025 11:45

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2025ء) پاکستان کے نامور ادیب،شاعر،دانشور اور سیاستدان حنیف رامے کی برسی یکم جنوری کو منائی جائیگی وہ15مارچ1930 کو ضلع شیخو پورہ میں پید اہوئے 1972میں وہ پنجاب کے وزیر خزانہ اور1974 میں وزیراعلیٰ پنجاب اور 1993میں سپیکر پنجاب اسمبلی کے منصب پر فائز ہوئے انہوں نے کئی کتابیں تحریر کیںجن میں ’’پنجاب کا مقدمہ،اسلام کی روحانی قدریں، موت نہیں زندگی شامل ہیں ۔حنیف رامے یکم جنوری 2006کو دنیا فانی سے رخصت ہوگئے ۔