الحاج فواد جیسے کارکن مسلم لیگ (ن) کا سرمایہ ہیں ،عرفان صدیقی
پارٹی کی سینئر قیادت الحاج فواد کی خدمات کا اعتراف کرے اور ان کو جائز مقام دیاجائے،سینئر صحافی
بدھ 7 جنوری 2026 15:48
(جاری ہے)
اس شہر کے وہ علاقے جہاں نہ بجلی وقت پر آتی تھی، نہ پانی، وہیں سے فواد نے مزدور یونین کی سیاست کا آغاز کیا۔
جب باقی سیاسی جماعتیں ایوانوں اور جاگیروں میں مصروف تھیں، فواد عام آدمی کے ساتھ کھڑا تھا۔انہوںنے کہا کہ اگر نواز شریف کو کبھی کراچی کے وہ دن یاد آئیں، جب وہ مشکل میں تھے، اور پھر بھی جلسے کررہے تھے ۔تو وہ ضرور اس ایک شخص کو یاد کریں گے، جو ان کا سایہ بن کر کام کرتا رہا۔وہ شخص جو بینر پر نہیں، لیکن دل پر لکھا گیا۔انہوںنے کہا کہ نون لیگ کے بڑے بڑے جلسوں کی بات ہو اور الحاج فواد کا ذکر نہ آئے، یہ ممکن نہیں۔جب کراچی میں نواز شریف کے جلسے ہوتے، تو ان کے نظم و نسق سے لے کر انتظامات تک ہر قدم پر الحاج فواد موجود ہوتا۔وہ خود ائرپورٹ جاتا، لیڈر کو خوش آمدید کہتا، انہیں جلسہ گاہ تک لے کر آتا، اور واپسی تک ان کے ساتھ رہتا۔یہ سب کچھ وہ بغیر کسی سرکاری پروٹوکول، بغیر کسی عہدے اور بغیر کسی تنخواہ کے کرتا۔عرفان صدیقی نے کہا کہ آج جب نون لیگ اقتدار کے ایوانوں میں ہے، جب میڈیا پر صرف بڑے نام بولتے ہیں، تو الحاج فواد جیسے کارکنوں کا ذکر کم ہوتا جا رہا ہے۔پارٹی کی سینئر قیادت الحاج فواد کی خدمات کا اعتراف کرے اور ان کو جائز مقام دیا جائےمزید قومی خبریں
-
پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، شرح نمو چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
-
حیدرآباد میں شادی کی تقریب کا بچا ہوا کھانا درجنوں افراد کیلئے بیماری کا سبب بنا
-
وزیراعظم سے غلام احمد بلور کی ملاقات، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور دلچسپی کے دیگر امور بارے گفتگو
-
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کراچی جیمخانہ کے صدرکی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا سے شہید بینظیر بھٹو و یمن یونیورسٹی پشاور کی وائس چانسلر کی قیادت میں حکام کی ملاقات، ڈی آئی خان میں کیمپس کے قیام پر تبادلہ خیال
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات،اٹک انتظامیہ شدید گرمی کے پیش نظر عوام کو ریلیف دینے کے لیے متحرک ہو گئی
-
ٹینتھ ایونیو منصوبے کا 47 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،وزیر مملکت برائے داخلہ کا قومی اسمبلی میں جواب
-
سول و عسکری قیادت کی کامیاب سفارتکاری کے باعث پاکستان عالمی منظرنامے میں نمایاں طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے،امریکی جریدے کی رپورٹ
-
رنگ محل میں 6افراد پر تیزاب پھینکنے والا ملزم 5روز بعد گرفتار
-
محرم الحرام کے دوران پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
-
اس وقت پی پی ،(ن) کی پارٹی چل رہی ہے لیکن ملک مشکلات کاسامنا کررہا ہے ‘ فواد چوہدری
-
پیپلز پارٹی سے صرف ایک نشست کم، گلگت بلتستان میں (ن) لیگ حکومت بنائیگی‘ خرم دستگیر کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.