پاکستان بیت المال ریجنل آفس لاہور اور آغازِ سحر گرین کمیونٹی پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Shahid Nazir Ch شاہد نذیر چودھری جمعہ 9 جنوری 2026 12:54

پاکستان بیت المال ریجنل آفس لاہور اور آغازِ سحر گرین کمیونٹی پاکستان ..
لاہوراُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جنوری2026ء)  ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ریجنل آفس لاہور، محمد ظہیر نے پاکستان بیت المال کے فلاحی منصوبے " کھانا سب کے لیے " کے تحت لاہور میں مستحق اور نادار افراد کو خوراک کی فراہمی اور ریلیف سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے آغازِ سحر گرین کمیونٹی پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس اشتراکِ عمل کا مقصد لاہور کے مختلف علاقوں میں غریب، مستحق اور کمزور طبقے کے افراد تک باعزت انداز میں کھانا پہنچانا اور ہنگامی حالات میں ریلیف سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے باہمی تعاون سے کھانے کی تقسیم، کمیونٹی سپورٹ اور فلاحی سرگرمیوں کو منظم اور پائیدار بنیادوں پر انجام دیں گے۔