عمران خان غلط فیصلوں کے سبب جیل میں ہیں، باہرآنا مشکل ہے‘شیر افضل مروت
ہفتہ 10 جنوری 2026 13:38
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پارٹی کی موجودہ قیادت سب کچھ کرتی ہے مگر وہ نہیں کرتی جو عمران خان کہتے ہیں۔
عمران خان احتجاجی تحریک شروع کرنے کا کہتے ہیں لیکن قیادت کبھی لاہور اور کبھی کراچی چلی جاتی ہے، کبھی سٹریٹ پاور شو کی بات کرتی ہے،ان لوگوں کی نیت ہی نہیں کہ عمران خان کو رہائی دلوائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے لیکن لاہور میں موجودہ قیادت کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد کو نکلتے ہوئے نہیں دیکھا گیا،اب سندھ حکومت نے مزار قائد میں جلسے کی اجازت دے دی ہے اگر 11 جنوری کو یہ بڑا جلسہ کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں تو یہ ثابت ہو جائے گا کہ پی ٹی آئی کے کارکن اور عوام موجودہ قیادت کے ساتھ نہیں ہیں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان ایک بے گناہ شخص ہیں، انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا، لیکن غلط فیصلوں کے باعث جیل میں ہیں اور موجودہ حالات میں ان کا باہر آنا مشکل نظر آ رہا ہے۔پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے شیر افضل مروت نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا بھی وہی بیانیہ ہے جو ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا۔ ان کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو یاد رکھنا چاہیے کیونکہ مذاکرات سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا اور یہ صرف وقت کا ضیاع ہیں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران ریاض، صابر شاکر، معید پیرزادہ اور شہباز گل 2018 سے 2022 تک جنرل فیض حمید کے قریبی لوگوں میں شامل تھے۔ ان میں سے کسی نے قبضے کیے، کسی نے ہسپتال بنائے اور غیر قانونی کام کیے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ شہباز گل نے لوٹ مار اور موبائل چوری جیسے اقدامات کیے اور گرفتاری کے بعد پارٹی کی خفیہ معلومات لیک کیں۔یہی وجہ ہے کہ رہائی کے بعد ان افراد کو ڈیل کے تحت سہولت فراہم کی گئی اور پاکستان چھوڑنے تک آسانیاں دی گئیں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ اس وقت یہ لوگ جو بیانیہ بنا رہے ہیں وہ صرف ڈالرز کمانے کا ذریعہ ہے، نہ یہ ان کا دین ہے اور نہ ہی ضمیر۔ ان کے مطابق ضمیر فروش لوگوں سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ سچ بولیں گے یا غیرت کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بیانیے نے پارٹی کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔مزید قومی خبریں
-
ایف بی آر نے ڈیجیٹل نظام میں شامل نہ ہونے والوں پر بھاری جرمانوں کی تجویز دے دی
-
تاریخ اس قدم کو یاد رکھے گی جب وزیراعظم نے نعرہ لگایا میں ریاست کو بچاؤں گا، عطا تارڑ
-
اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا پیشرفت پر اطمینان کا اظہار
-
خیبرپختونخوا کے برفانی وادیوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور تودے گرنے کا خدشہ
-
وفاقی ملازمین کے لیے 7 فیصد تنخواہ اضافہ، 15 فیصد ڈی آر اے، کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ اور دو ایڈہاک ریلیف الاؤنسز بنیادی تنخواہ میں ضم
-
وفاقی حکومت کا پیش کردہ بجٹ کسی صورت میں تاجر دوست بجٹ نہیں ہے، انجمن تاجران
-
پاکستان نے تیسری عالمی جنگ روکی، یہ بڑا اعزاز ہے‘علامہ طاہر اشرفی
-
کراچی کی حکومت کیلئے ہرحربہ استعمال کرنیوالے ہمیں طعنے نہیں دے سکتے، سعد رفیق کی پیپلزپارٹی پر تنقید
-
ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی جانب سے وفاقی بجٹ کا خیر مقدم
-
گلگت بلتستان الیکشن ،فارم 45سے انکار پر ہمارے احتجاج اور میڈیا پر جانے سے فارم کا اجرا ہوا ورنہ فارم 46،47کا کھیل یہاں تیار تھا، قمر زمان کائرہ
-
وزیر داخلہ کا فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر کا تفصیلی دورہ، فورس کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ تربیت کا جائزہ لیا
-
کراچی کی حکومت کیلئے ہرحربہ استعمال کرنیوالے ہمیں طعنے نہیں دے سکتی: سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.