الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات نہ جمع کرانے پر متعدد اراکینِ اسمبلی کی رکنیت معطل کردی

جمعہ 16 جنوری 2026 14:35

الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات نہ جمع کرانے پر متعدد اراکینِ اسمبلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2026ء) الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات نہ جمع کرانے پر 32 ارکان قومی اسمبلی، 50 رکن پنجاب اسمبلی اور 33 رکن سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے رکن سید علی موسیٰ گیلانی، سید عبدالقادر گیلانی، خالد مقبول صدیقی، اختر مینگل کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔رکن پنجاب اسمبلی رانا سکندر حیات، عدنان ڈوگر، عامر حیات اور رکن سندھ اسمبلی آغا شہباز درانی، قائم علی شاہ، تیمور تالپور اور سعید غنی سمیت دیگر کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔