بیگم رعنا کے یوم ولادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، پروفیسرشائستہ

جمعرات 12 فروری 2026 22:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2026ء) سحریاب ادبی فورم کی چیئرپرسن و معروف شاعرہ محترمہ پروفیسر شائستہ سحر نے تحریک پاکستان کی رہنما و ملک کی پہلی خاتون اول بیگم رعنا لیاقت علی خان کے 121ویں یوم ولادت کے موقع پر ایک بیان میں بیگم رعنا لیاقت علی خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارت کاری، ترقی نسواں، تعلیم کے شعبوں اور سماجی بہبود کے کاموں میں بیگم رعنا کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کا دہلی کے علاقے میں اپنے وسیع و عریض بنگلہ گل رعنا کو حکومت پاکستان کو تحفے میں عطا کرنا ایک بڑا کارنامہ ہے پروفیسر شائستہ نے مزید کہا کہ بیگم رعنا عالم اسلام کی پہلی مسلمان خاتون سفیر تھی اور پاکستان میں پہلی گورنر اور جامعات کی چانسلر بھی تھی دوسری طرف بیگم رعنا جنوبی ایشیا کی پہلی خاتون تھی جن کو 1978میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق کے بین الاقوامی اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بیگم رعنا نے خواتین کی پہلی تنظیم آل پاکستان وومن ایسوسی ایشن (اپوا)کے نام سے تشکیل دی جس کو اقوام متحدہ میں مشاورتی حیثیت حاصل ہے۔ سماج میں خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے بیگم رعنا نے وومن نیشنل گارڈ، نیول ریزرو کے ساتھ یوم اکنامکس کے تعلیمی ادارے اور گھریلوں صنعتیں بھی قائم کی ۔