پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا نگہبان رمضان پیکج،42لاکھ خاندانوں کو باعزت مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
جو حقداران میں شامل نہیں ہو سکے وہ ’’مریم کو بتائیں‘‘1000ہیلپ لائن کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں،اہلیت کا فوری تعین کیا جائیگا فی خاندان 10ہزار روپے کی ادائیگی ،نگہبان رمضان کارڈ پر کوئی فیس یا پن کوڈ نہیں، مکمل شفافیت کے ساتھ امداد دی جا رہی ہے بانی پی ٹی آئی کی فرعونیت کے دور میں کوئی سیاسی کارکن محفوظ نہیں رہا،مخالفین کی تضحیک کی گئی، بیماریوں کا مذاق اڑایا گیا بانی پی ٹی آئی کی آنکھ پر کیا جانے والا جھوٹا پروپیگنڈا ان کی اپنی میڈیکل رپورٹس نے بے نقاب کر دیا ‘ پریس کانفرنس
بدھ 18 فروری 2026 18:00
(جاری ہے)
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کہا کہ نگہبان رمضان کارڈ کے ذریعے رقم براہِ راست اے ٹی ایم یا بینک سینٹرز سے وصول کی جا سکتی ہے اور کسی بھی غیر قانونی مطالبے یا چارج کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے گی۔اس سلسلے میں اب تک تین مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات نے یقین دلایا کہ 10 مارچ تک پوری پنجاب میں کارڈز کی ترسیل مکمل کر دی جائے گی۔عظمی بخاری نے چیف منسٹر مریم نواز کا پیغام بھی عوام تک پہنچایا کہ امداد ہر خاندان تک عزت نفس کے ساتھ پہنچائی جائے گی۔ کسی بھی جگہ بھیڑ بھاڑ یا غیر ضروری اجتماع کے ذریعے رقم حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ ہر حق دار کو بلا رکاوٹ اس کا حق پہنچایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ رمضان کے دوران ہر تحصیل میں مفت افطاری کے دسترخوان منظم کیے گئے ہیں، جہاں تقریبا روزانہ ہر تحصیل میں 2 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔مخیر حضرات نے بھی بھرپور حصہ لیا ہے اور چیف منسٹر نے ان کی شراکت کو سراہا ہے۔ رمضان کے بعد ایسے تمام افراد کو جو عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوئے، سرٹیفکیٹ اور اعزازات دیے جائیں گے۔وزیر اطلاعات نے عوام سے اپیل کی کہ کارڈ کے حصول اور ہیلپ لائن کے استعمال میں کوئی ناجائز فائدہ نہ اٹھایا جائے اور ذخیرہ اندوزی یا قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہ دی جائے۔ ہر حق دار کو اس ماہ رمضان میں اپنے 10 ہزار روپے کا حق بلا رکاوٹ پہنچنا چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت اس ضمن میں قوانین پر مکمل عمل درآمد کروا رہی ہے تاکہ حق داروں تک امداد محفوظ اور شفاف طریقے سے پہنچے۔اس موقع پر معاونِ خصوصی وزیرِ اعلی پنجاب سلمی بٹ نے کہا کہ پنجاب بھر کے تمام سہولت بازاروں کو رمضان سہولت بازاروں میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ نگہبان رمضان کارڈ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے بھی سہولت بازاروں سے خریداری کر سکتے ہیں، جبکہ صوبے بھر میں 17ہزار سے زائد کریانہ اسٹورز کو نگہبان رمضان کارڈ سے منسلک کیا جا چکا ہے۔سلمی بٹ نے کہا کہ اشیائے ضروریہ ارزاں نرخوں پر فراہم کرنا وزیراعلی مریم نواز کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منیارٹی کارڈ کی رقم 3,500روپے سے بڑھا کر 10,000روپے کر دی گئی ہے۔ اب تک 7 لاکھ سے زائد نگہبان رمضان کارڈ مستحقین تک پہنچائے جا چکے ہیں، جبکہ کارڈ کے ذریعے اے ٹی ایم سے بھی رقم نکلوائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں رمضان کنٹرول رومز فعال کر دیے گئے ہیں تاکہ قیمتوں اور فراہمی کی موثر نگرانی یقینی بنائی جا سکے۔ مسیح برادری میں بھی ایک لاکھ 57ہزار نگہبان رمضان کارڈ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔جیلانی پارک میں منعقد ہونے والے تین روزہ رمضان بچت بازار کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 3کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی اور تین دنوں کے دوران 3لاکھ سے زائد شہریوں نے اس رمضان بچت بازار سے استفادہ کیا۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے اب این آر او لینے کے لیے مختلف حیلے بہانے کر رہے ہیں۔ جنہوں نے اپنے دورِ حکومت میں سیاسی مخالفین کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا، آج وہ خود ریلیف کے متلاشی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیل سے جب بھی کوئی پیغام آتا ہے تو وہ فساد، فتنہ اور ریاست سے ٹکرا کا ہی آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں جب ان کی فرعونیت عروج پر تھی، انسانی حقوق پامال ہو رہے تھے اور سیاسی مخالفین کی بیماریوں تک کا تمسخر اڑایا جا رہا تھا، تو آج انسانی حقوق کے چمپئن بننے والے مختلف ممالک کے کپتان اس وقت کہاں سوئے ہوئے تھی اس وقت کسی کو انسانی حقوق یاد نہیں آئے، مگر آج ایک آنکھ کے معاملے پر دنیا بھر میں شور مچایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 73سال کی عمر میں 6/6اور 6/9نظر چند لوگوں کی ہوتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، دن میں دو مرتبہ طبی معائنہ ہوتا ہے، اچھی خوراک، واک اور جم کی سہولت میسر ہے۔ ان کی صحت کے حوالے سے نہ کبھی غفلت برتی گئی اور نہ برتی جائے گی۔حکومت اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی وہ گھر پر بیٹھ کر زہر دیے جانے کی کہانیاں سناتے تھے، پھر جیل میں جان کو خطرے کا بیانیہ شروع ہو گیا۔ یہ سب محض سیاسی ڈرامہ ہے۔ جھوٹا پروپیگنڈا ان کی اپنی میڈیکل رپورٹس نے بے نقاب کر دیا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 13سال حکومت کرنے والوں نے سڑکیں بند کر کے صرف عوام کو اذیت دی۔ ایمبولینسوں میں لوگ تڑپتے رہے، عدالت کو مداخلت کر کے راستے کھلوانا پڑے۔ سوال یہ ہے کہ اس سے صوبے کو کیا فائدہ ہوا اپنے ہی صوبے کے لوگوں کو مشکلات میں ڈال دینا کون سی سیاست ہی انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں پولیس اہلکار شہید ہو رہے ہیں مگر ان مسائل پر کوئی توجہ نہیں۔ اس کے بجائے رہائی فورس بنانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ کیا یہ ریاست پر حملہ کرنے کی تیاری ہی کیا اڈیالہ جیل پر چڑھائی کی جائے گی ریاست سے ٹکرا کی سیاست پہلے بھی ناکام ہوئی ہے اور آئندہ بھی ناکام ہوگی۔عظمی بخاری نے کہا کہ جب وہ اقتدار میں تھے تو مخالفین کو ہر حد تک نشانہ بنایا، بیرونِ ملک جا کر بیماریوں کا مذاق اڑایا، سیاسی مخالفین کی تضحیک کی۔ آج ایک آنکھ کے مسئلے پر دنیا سر پر اٹھائی جا رہی ہے۔ اگر واقعی کوئی قانونی راستہ بنتا ہے تو حکومت قانون کے مطابق سہولت دینے سے گریز نہیں کرے گی، لیکن انتشار، انارکی اور ریاست کے خلاف بیانیہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں شاید ہی کسی قیدی کو اتنی سہولیات ملی ہوں جتنی انہیں حاصل ہیں۔ وہ اپنے کیسز کا سامنا کریں، عدالتوں سے فیصلہ لیں اور سزا مکمل کر کے سیاست کرنا چاہتے ہیں تو کریں، لیکن سیاست کی آڑ میں ریاست پر یلغار یا فساد کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا مقف بالکل صاف ہی: جو کچھ اس شخص نے اپنے مخالفین کے ساتھ کیا، اس جیسا سلوک اس کے ساتھ نہیں کیا جائے گا۔ ہماری قیادت کا فیصلہ ہے کہ قانون اور آئین کے مطابق تمام حقوق دیے جائیں گے، مگر ریاست کی رِٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
کراچی: ڈانس کرکے ٹریفک کنٹرول والے پولیس اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
-
گورنر خیبرپختونخوا سے ایم پی اے فرزانہ شیرین کی قیادت میں ضلع بونیر کے وفد کی ملاقات
-
غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال ڈیرہ بگٹی میں بلڈ بینک اب مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
کان کنوں کی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
-
چیئرمین ملت ٹریکٹرز کا جی سی یو کیلئے 2 نئے ٹریکٹرز کا عطیہ
-
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا صوبائی ایمرجنسی سنٹرکا دورہ
-
ہنرمند ماں اپنے خاندان کیلئے سود مند ہوتی ہے : بیگم پروین سرور
-
ریاست کے استحکام کیلئے بہادر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
مون سون کے دوران مری میں حفاظتی اقدامات جاری، سیاحوں اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت
-
بارشوں سے 45 افراد جاں بحق، دریاؤں کی نگرانی جاری
-
ویلنشیا ٹاؤن قتل کیس، معمہ حل، امریکی خاتون مرکزی ملزمہ قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.