خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت چیف منسٹرز ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کے حوالہ سے اہم اجلاس
ہفتہ 28 فروری 2026 20:20
(جاری ہے)
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صحت کے شعبہ میں تاریخی اور بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔
چیف منسٹرز ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت امراض قلب کے مریضوں کو سالانہ 3 ارب روپے سے زائد کی رقم کے علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام میں نادرا کے ریکارڈ کے مطابق پنجاب کے تمام مستقل رہائشی شامل ہوں گے- اس پروگرام کے تحت سرکاری کارڈیک اداروں کو اپ گریڈ بھی کیا جا رہا ہے-اس پروگرام میں نجی کارڈیک اداروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔اس پروگرام کے بعد ایڈلٹ کارڈیک سرجریز کی ویٹنگ لسٹ میں واضح کمی آئے گی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ اس پروگرام میں ہر قسم کے دل کے آپریشن (ایڈلٹ کارڈیک سرجری) کے طریقہ کار اس پروگرام کے تحت شامل کئے گئے ہیں ۔سرکاری کارڈیک ادارے بنیادی اندراج اور علاج کے مراکز ہوں گے-نجی ہسپتالوں کو ریفرل صرف ملٹی ڈسپلنری ٹیم کے ذریعے کیا جائے گا۔فی مریض سالانہ کوریج 10 لاکھ روپے کی ہو گی۔ایسے مریضوں کے لئے ریزرو فنڈ مختص ہوگا جن کا مقررہ پیکیج علاج کے دوران ختم ہو جائے یا جن کے پیچیدہ کیسز معیاری پیکیج کی حد سے تجاوز کر جائیں ۔عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ۔پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں -سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹرز ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کی کامیابی کیلئے آئی ٹی بیسڈ ڈیش بورڈ بنایا جائے گا-یہ پروگرام ہزاروں انسانی زندگیاں بچانے کا سبب بنے گا۔مزید قومی خبریں
-
لاہور: یتیم خانہ چوک میں کالعدم مذہبی تنظیم کے دفتر پر تعینات پولیس اہلکاروں پرفائرنگ
-
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 40لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
پاکستان، قازقستان زرعی استعداد کو تجارتی مواقع میں تبدیل کرنے پر متفق
-
نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ، ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں، گورنر سندھ
-
آزادی کا دن ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،گورنرسندھ
-
بلوچستان کے طلباء ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں ، میرسرفرازبگٹی
-
ساہیوال ، مختلف وارداتیں، 7لاکھ سے زائد نقدی ،4موبائل فون لوٹ لئے گئے،4 ڈاکو گرفتار
-
ساہیوال ،ذخیرہ اندوزوں سے 20ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم تحویل میں لے لی گئی
-
گورنر خیبر پختونخوا سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے سندھ کی ملاقات
-
اینٹی کرپشن کوبھیجے گئے کرپشن مقدمات دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل ہوگئے
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید ڈی ایس پی دیار خان کے گھر آمد، فاتحہ خوانی اور اہلخانہ سے تعزیت کی
-
بزرگوں کی قربانیوں، جدوجہد اور دعائوں کے ثمر سے آج ہم آزاد وطن میں فخر سے سانس لے رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.