عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں، مسرورجتوئی

صوبائی صدر مسرورخان جتوئی کی کراچی ضلع سینٹرل کیلئے عہدیداران کی نامزدگی پرگفتگو

پیر 9 مارچ 2026 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2026ء) نیشنل پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ میں تنظیم سازی کا عمل جاری، صوبہ سندھ کے صدر سابق صوبائی وزیر سندھ مسرور احمد خان جتوئی نے ضلع سینٹرل کراچی کے لیے انعام اللہ خان کاکڑ کو صدر اور سید وقار احمد زیدی کوجنرل سیکریٹری نامزد کردیا، جتوئی ہاوس ڈیفنس کراچی میں پارٹی رہنماوں سے ہونے والے ملاقات میں پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری محمد اسلم گجر اور رئیس مسرور احمد لان جتوئی کے پرسنل سیکریٹری منصور جتوئی بھی موجود تھے، این پی پی کے صوبائی صدر رئیس مسرور احمد خان جتوئی نے نیشنل پیپلز پارٹی ضلع سینٹرل کراچی کے صدر اور جنرل سیکریٹری کو نامزدگی کا لیٹر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں نیشنل پیپلزپارٹی کی از سر نو تنظیم سازی کا عمل جاری ہے، سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم پارٹی سربراہ سابق وزیراعظم غلام مصطفی جتوئی کے افکار پر عمل پیرا ہوتے ہوئے آج بھی عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں اپنی سیاست کے محور ملکی عوام کی خدمت کرنے کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں،این پی پی کے صوبائی صدر نے کراچی ڈیویژن سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں نیشنل پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات کیلیے جلد سندھ بھر کے دورے کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔