مشرق وسطیٰ جنگ سے شام میں بحالی کا عمل متاثر ہونے کا خطرہ، یو این
یو این
جمعرات 19 مارچ 2026
05:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 مارچ 2026ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی کے تناظر میں عالمی برادری کو شام کی مدد کے لیے اپنی کوششیں تیز کرنا ہوں گی جو 14 سالہ خانہ جنگی کے بعد سیاسی تبدیلی کے نازک مرحلے سے گزر رہا ہے۔
شام کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب خصوصی نمائندے کلاڈیو کورڈون نے کونسل کو بتایا کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں اور ڈرون کو فضا میں روکے جانے کے بعد ان کا ملبہ گرنے سے شام میں بھی شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
لبنان کی جانب سے بھی گولہ باری کا ایک واقعہ پیش آیا جس کا الزام حزب اللہ پر عائد کیا گیا ہے۔اسرائیلی ہیلی کاپٹروں اور ڈرون طیاروں کی شامی فضائی حدود میں سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں جبکہ اسرائیلی افواج بھی شامی سرزمین میں دراندازی کر رہی ہیں۔
(جاری ہے)
علاوہ ازیں، لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں وہاں شامی شہری بھی مارے گئے ہیں اور تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار افراد نے تحفظ کے لیے شام کی جانب نقل مکانی کی ہے جن میں بڑی تعداد شامی شہریوں کی ہے۔
اسرائیل سے مطالبات
انہوں نے کہا کہ اسرائیل شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرے، 1974 کے معاہدہ علیحدگی کی پاسداری کرے، اور ایسے اقدامات سے گریز کرے جو شام کے استحکام اور سیاسی عمل کو نقصان پہنچا سکتے ہوں۔
انہوں نے شامی حکومت کی جانب سے علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ملک کو مزید کشیدگی سے بچانے اور اپنی سرزمین کو وسیع تر تنازع کا حصہ نہ بنانے کی کوششوں کو سراہا۔
کلاڈیو کورڈون نے خبردار کیا کہ شام کی سست رفتار مگر نازک بحالی طویل علاقائی تنازع کے اثرات سے متاثر ہو سکتی ہے۔ ملک کو اس کشیدگی سے محفوظ رکھنے اور بحالی و استحکام کے عمل کو تیز کرنے کے لیے کوششیں بڑھانا ہوں گی۔
نازک موقع پر نئی آزمائش
اقوام متحدہ
کے امدادی رابطہ دفتر (اوچا) کی ڈائریکٹر جوائس مسویا نے شام میں انسانی بحران کا تذکرہ کرتے ہوئے کونسل کو بتایا کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی ملک کے لیے نازک وقت میں نئی آزمائش لے کر آئی ہے جبکہ بہتری کا حقیقی موقع بھی موجود ہے۔
فضائی حدود کی پابندیوں، دمشق ایئرپورٹ بند ہونے اور سلامتی سے متعلق خطرات کے باوجود شام میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
اس وقت ملک کے پاس معاشی بحالی اور امداد پر انحصار کم کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ تاہم یہ موقع انتہائی نازک ہے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے مسلسل بین الاقوامی حمایت درکار ہوگی۔سفارت کاری، امداد اور استحکام
جوائس مسویا کا کہنا تھا کہ تنازعات کو حل کرنے کے لیے مستقل سفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں تاکہ استحکام پیدا ہو اور لوگ اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکیں۔
اس میں شمال مشرقی شام جیسے علاقوں میں سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنانا بھی شامل ہے جہاں حالیہ تشدد نے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر موجودہ حالات نے طوالت اختیار کی تو بحری راستوں میں خلل، ایندھن، کھاد اور ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ شام کی کمزور معیشت کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔
انہوں نے انسانی امداد جاری رکھنے کے لیے بھی زور دیا کیونکہ مالی وسائل کی کمی اور بینکاری سہولیات کی عدم دستیابی امدادی کاموں میں رکاوٹ بن رہی ہے۔
معیاری تعلیمی نظام کی ضرورت
اولمپک کھیلوں میں حصہ لینے والی پناہ گزینوں کی پہلی ٹیم کی رکن یسرٰیٰ مردینی نے بھی کونسل سے خطاب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کے شام میں بچوں کی نصف تعداد نے کبھی امن نہیں دیکھا۔ ملک کو صرف جسمانی نہیں بلکہ سماجی اور قومی سطح پر بھی طویل بحالی درکار ہے۔ شام کے لوگوں کو ایک ایسے مستقبل کی ضرورت ہے جہاں مذہبی فرقہ واریت انہیں تقسیم نہ کرے اور نہ ہی کسی ایک گروہ کو دوسرے پر ترجیح دی جائے۔انہوں نے شامی نوجوانوں کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مالی مدد، سرمایہ کاری اور صلاحیت سازی کے ذریعے ملک کو ایک معیاری تعلیمی نظام قائم کرنے میں مدد دے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 1پیسہ کمی کا اعلان
-
وزیراعظم نے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی
-
پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش پر بھارت کے بگلیہار ڈیم کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے
-
آئینی ترامیم نے نظامِ انصاف کو کمزور کردیا، عمران خان کی قید سیاسی ہے انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے
-
ایل پی جی کی قیمت میں 31 پیسے کمی کا اعلان
-
ایران: نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کی گرتی صحت بارے تشویش
-
صحت کی سہولتوں اور طبی کارکنوں پر حملوں میں خطرناک اضافہ
-
افغان طالبان رجیم ایک پروپیگنڈا کے تحت پاکستان پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹا الزام لگا رہی ہے
-
معرکہ حق عوام، حکومت اورافواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے
-
حکومت نے 2030ء تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، مصطفی کمال
-
اسحق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، کرشنگ سیزن کے اختتام پر چینی کی پیداوار کا جائزہ لیا گیا
-
میوچل فنڈ کا شعبہ بچتوں کو متحرک کرنے، مالیاتی ثالثی کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.