جہانگیر ترین کی یوسف رضا گیلانی ،سابق گورنر مخدوم احمد سے ملاقات

سینئر سیاستدان کی پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاست میں واپسی بارے قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں

پیر 30 مارچ 2026 14:55

جہانگیر ترین کی یوسف رضا گیلانی ،سابق گورنر مخدوم احمد سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2026ء) سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین کی پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاست میں واپسی کے حوالے سے قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر خان ترین کی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ،چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے لاہور ریس کلب میں ملاقات ہوئی ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر عون چوہدری بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی جہانگیر خان ترین کو جماعت میں خوش آمدید کہنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ جہانگیر ترین نے بھی اس خواہش کا بھر پور اظہار کیا ہے انہوں نے جب بھی دوبارہ سیاست شروع کی تو پیپلز پارٹی کے ساتھ کریں گے ۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوںکی ملاقات میںوفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر جنوبی پنجاب کے عوام اور ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔