ڑ*جنوبی افریقا کے اہم ترین کھلاڑی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ً2023 کے کرکٹ ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی شاندار سنچری کو برسوں یاد رکھا جائے گا

جمعرات 2 اپریل 2026 18:00

sپیٹرز برگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2026ء) جنوبی افریقا کے مایہ ناز بلے باز ریسی وین ڈر ڈوسن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔وین ڈر ڈوسن نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا اور اپنے کیریئر پر ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا۔دائیں ہاتھ کے بلے باز نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز 9 اکتوبر 2018 کو زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے کیا تھا۔

اس کے بعد وہ جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے تینوں فارمیٹس میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے۔

(جاری ہے)

اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے 57 ٹی ٹوئنٹی، 71 ون ڈے اور 18 ٹیسٹ میچز کھیلے۔وین ڈر ڈوسن نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ 16 اگست 2025 کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔ وہ اپنی مستقل مزاج بیٹنگ اور اہم مواقع پر ذمہ دارانہ کارکردگی کے لیے جانے جاتے تھے۔ان کے کیریئر کی ایک نمایاں اننگ 2023 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں دیکھنے کو ملی، جہاں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 133 رنز کی شاندار سنچری اسکور کی تھی۔وین ڈر ڈوسن کی یہ کارکردگی شائقین کو طویل عرصے تک یاد رہے گی۔وین ڈر ڈوسن کو پاکستان سپر لیگ میں بھی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔